Umair Anwar Arain



,آج پھر درد و غم کے دھاگے میں 
.ہم پرو کر ترے خیال کے پھول
,ترکِ الفت کے دشت سے چن کر 
,آشنائی کے ماہ و سال کے پھول
,تیری دہلیز پر سجا آئے 
,پھر تری یاد پر چڑھا آئے
,باندھ کر آرزو کے پلے میں 
ہجر کی راکھ اور وصال کے پھول

Comments